حیدرآباد۔19۔اپریل(اعتماد نیوز) صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے
آج ضلع گنٹور میں انتخابی مہم کو چلایا اور عوام سے وعدہ کیا کہ انکی پارٹی
اقتدار پر آنے کی صورت میں وہ آندھرا پردیش میں
بڑے پیمانہ پر صنعتوں کو
قائم کرینگے۔اور ڈواکرا خواتین کے قرضہ جات کو معاف کروائینگے۔ضلع گنٹور کے
ریپلے میں انہوں نے عوام سے کہا کہ ریپلے ۔مچھلی پٹنم کے درمیان ریلوے
لائن کے لئے خصوصی اقدامات کرینگے۔